افغان : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ زلمے رسول طالبان دفتر کھولنے کے متعلق مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گئے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے طالبان تشدد ترک کر دیں بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
افغان ٹی وی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول دو روزہ دورے پر گزشتہ روز دوحہ پہنچے۔ افغان ٹی وی کے مطابق زلمے رسول قطری حکام سے طالبان دفتر کھولنے اور ان مصالحت کے متعلق قطری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کا مؤقف لیں گے۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈنے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ مصالحتی مذاکرات کیلئے طالبان کو سب پہلے تشدد ختم اور القاعدہ سے علیحدگی کا اعلان کرنا ہوگا امریکا ان سے مصالحتی مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا۔