افغان وزیروں نے کرپشن سے ہزاروں ڈالرزکمائے، اینٹی کرپشن چیف

corruption

corruption

افغان وزیروں نے ملک کو ملنے والی غیر ملکی امداد میں غبن کر کے لاکھوں ڈالرز بنا لئے۔ افغان وزیروں کے کرپشن سے ہزاروں ڈالرز کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان اینٹی کرپشن چیف کے مطابق کچھ سابق اور موجودہ وزیروں نے غیر ملکی امداد میں غبن کر کے لاکھوں ڈالرز کما لئے۔ان وزیروں کے خلاف کارروائی کے لیے کیس حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ کرپشن کے حوالے سے افغان حکومت کو پہلے ہی امداد دینے والے ممالک کی تنقید کا سامنا ہے۔