افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے صوبے وردک میں خود کش کار حملے میں دو شہری جاں بحق اور ملکی اور غیر ملکی فوجیوں سمیت ستر افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق صوبہ وردک کے شہر میدان شہر میں صبح سویرے خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ایک فوجی اڈے کے قریب اڑا دی جس سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چودہ طالبان کی پھانسی کا بدلہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حملہ دو افراد نے کیا۔