پاکستان (جیوڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے ساتھ ساتھ اس مائنڈ سیٹ کا بھی مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دو طرح کی سوچ پائی جاتی ہے، ایک وہ جس کی عکاسی ملالہ یوسف زئی کرتی ہے جو اپنی تعلیم اور آزادی سے جینے کا حق چاہتی ہے جبکہ دوسری سوچ دہشت گردوں کی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کا پہلے ہی پیچھا کررہا ہے اور ملٹری آپریشن کے ذریعے سوات سے دہشت گردوں کو پاک کر چکا ہے جس کے بعد دہشت گردوں نے افغانستان کے علاقے کنہڑ اور نورستان میں پناہ لی۔ اب یہ ذمہ داری افغان حکومت اور ایساف پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ان محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف کارروائی کریں۔