افغانستان: سڑک کنارے بم دھماکہ سے 6 شہری ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان(جیوڈیسک)جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ میں موٹر رکشہ میں سوار 6 شہری جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ہلاک ہو گئے۔

قندھار کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالرازق نے زرائع ابلاغ کو بتایا کہ افسوسناک طور پر پاکستانی سرحد کے نزدیک سپین بولدک ضلع میں دھماکہ سے دو خواتین،تین بچے اور ایک شخص ہلاک ہو گئے۔ اس واقعہ کی تاحال کسی جانب سے ذمہ داری کا دعوی نہیں کیا گیا،تاہم اس سے ملتے جلتے حملوں کا الزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا جاتا رہا ہے جو مغرب کی حمایت یافتہ صدر کرزئی حکومت کے خاتمے کے لئے مصروف جنگ ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں جنگ میں 1145 شہری ہلاک اور 1954 زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ 80 فیصد ہلاکتوں کا الزام جنگجووں پر عائد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ان میں سے نصف سے زائد سڑک کنارے نصب بموں کی وجہ سے ہوئی۔