افغانستان سے فوج کا آئندہ سال سے انخلاء شروع ہوجائے گا، پنیٹا

Leon Panetta

Leon Panetta

امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا آئندہ سال سے شروع ہوجائے گا اور دوہزار چودہ کے آخر تک افغان فوج اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔
یہ بات انہوں نے نیٹو وزرا کانفرنس میں شرکت کیلئے جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزارچودہ کیبعدافغانستان میں امریکی فوج کا کردار صرف مشاورتی ہوگا۔افغان فوج کی دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے دوہزارچودہ کے بعد بھی مدد جاری رکھیں گے۔