افغانستان (جیوڈیسک)سے متعلق سہ فریقی اجلاس آج لندن میں ہورہا ہے ۔اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی صدر آصف علی زرداری کریں گے۔
پاکستان،افغانستان اور برطانیہ کے سربراہ مملکت آج لندن میں جمع ہورہے ہیں ۔۔صدر آصف علی زرداری ، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اورافغان صدرحامد کرزئی کے درمیان ملاقات میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
افغانستان سے اتحادی افواج کا انخلا دو ہزار چودہ کے آخر میں ہوگا۔اس صورتحال میں افغان حکومت پر طالبان سے مذاکرات کے لئے عالمی دبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔