افغانستان سے کرپشن ختم کریں گے، حامد کرزئی

KARZAI

KARZAI

ٹوکیو : (جیو ڈیسک) افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کرپشن کا ہر سطح پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ٹوکیو میں میڈیا سے بات چیت میں صدرحامد کرزئی کا کہنا تھا کہ حکومتی اہلکار بھی رشوت لینے میں ملوث ہیں اوریہ سلسلہ ہر سطح پرجاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں افغانستان کو خوشحال ملک بنانے کے لئے اداروں کو مضبوط کریں گے۔ غیر ملکی امداد کے استعمال میں بھی کرپشن کی اطلاعات ہیں۔کرپشن میں ملوث سرکاری حکام کو سخت سزائیں دی جائیں گی اور بین القوامی امداد کے استعمال کا شفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔