افغانستان : (جیو ڈیسک)افغانستان میں طالبان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا جس کے بعد افغان جنگ میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں دارے کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمند کے نہر سراج میں گشت کے دوران برطانوی فوجی طالبان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
مذکورہ فوجی کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں 2011 سے اب تک ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد 417 ہوگئی ہے۔