افغانستان (جیو ڈیسک)مشرقی افغانستان میں کار بم حملے میں ادارہ امور خواتین کی سربراہ کو ہلاک کردیا گیا۔ حملہ کابل سے ترانوے کلو میٹر دور ایک پر ہجوم علاقے میں کیا گیا۔حملے میں ہلاک ہونے والی خاتون حنیفہ سیفی افسر کے شوہر سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
افغانستان میں اس وقت طالبان کی جانب سے خواتین کے خلاف تشدد کی لہر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔