افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں طالبان کے خود کش حملے میں تین اتحادی اور چار افغان پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 13 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان پولیس اور ایساف حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ مشرقی صوبہ خوست میں ایک پرہجوم مارکیٹ میں ہوا۔
سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مشترکہ پٹرولنگ پر معمور تھی۔ صوبائی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس خود کش حملے میں تین اتحادی، چار افغان فوجی اور چھ شہری ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ 37 شہری بھی شامل ہیں۔ ایساف نے تین اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔