نیویارک: (جیو ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عبداللہ حسین ہارون کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سرحد پار سے آئے شدت پسندوں کی جانب سے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کے قتل پر پاکستان کی خاموشی کا ناجائزفائدہ نہ اٹھایا جائے۔ ہم نے اس سنگین واقعے پرسرکاری سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل پر بات کرتے ہوئے عبداللہ حسین کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مفاہمتی عمل افغان حکومت کی زیر قیادت اور ان کی مرضی سے ہونا چاہیے۔