نیٹو نے اعتراف کیا ہے کہ دو ماہ قبل افغانستان میں ہلاک ہونے والے صحافی احمد امید خپل واک غلطی سے ہلاک ہو ئے تھے۔ ایساف نے دوران تحقیقات اس بات کا اعتراف کیا کہ صوبہ ارزگان کے قصبے ترین کوٹ میں ایک امریکی فوجی نے پشتو بولنے والے صحافی کو خود کش حملہ آور سمجھ کر ہلاک کر دیا تھا۔امریکی فوج کی اس کارروائی میں انیس افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں احمد امید خپل واک بھی شامل تھے۔ ان کی ہلاکت کیبعد یہ اطلاعات تھیں کہ وہ طالبان کی گولی سے ہلاک ہوئے۔دوسری جانب بی بی سی نے مطالبہ کیا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ احمد امید کن حالات میں مارے گئے۔