– افغانستان میں اتحادی افواج کے اڈے پر خودکش حملے میں چالیس افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ نیٹو کے ترجمان میجر ایڈم ووجک نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس حملے میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔یہ حملہ صوبہ پکتیا میں کیا گیا جس میں چالیس افغان فوجی ہلاک اور نیٹو فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہو گئے تاہم حملے میں نیٹو فوجیوں کی ہلاکت کی تردید کی گئی ہے