کابل: افغانستان میں نیٹو کے پندرہ ٹینکرز کو آگ لگادی گئی۔ فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے افغانستان کے صوبے فرح میں نیٹو آئل ٹینکرز کے قافلے پر اندھا دھندفائرنگ کردی۔ جس سے دو ڈرائیورز اور سیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پندرہ ٹینکرز کو لپیٹ میں لے لیا۔ افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ غیر ملکی فوج کے ہونے کے باوجود پر تشدد کارروائیاں بڑھتی جارہی ہیں۔