افغانستان کی پاکستان کے خلاف اقوام متحدہ جانے کی دھمکی

afghanistan

afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک) افغانستان نے پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ میزائل حملوں کے خلاف اقوام متحدہ میں جانے کی دھمکی دے دی۔

افغان وزرات خارجہ کے نائب ترجمان فرامرض تمنا نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو پڑوسی ملک کی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے میزائل حملے بند کر دینے چاہئیں۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر میزائل حملوں پر پاکستانی وزیر خارجہ سے بات کریں گے۔