افغانستان، نیٹو حملے میں 3 طالبان ہلاک متعدد زخمی

nato

nato

کابل: (جیو ڈیسک) افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں 3 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بدھ کو افغان حکام کے مطابق نیٹو کے جنگی طیاروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغانستان کے مشرقی صوبے وردک کے ضلع سید آباد میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے صوبائی گورنر کے ترجمان شاہد اللہ نے بھی نیٹو کے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔