پنج شیر : نیٹو نے افغان صوبے پنج شیر کی سیکورٹی کی ذمہ داری مقامی فورسز کیسپرد کردی ہے۔ اس موقع پر وادی پنج شیر میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں افغان وزیردفاع رحیم وردک نے کہا کہ نیٹو فورسز افغانستان میں مقامی فوجیوں کی تربیت کیلئے موجود رہیں گی۔ انھوں نے کہاکہ جب افغان فورسز اس قابل ہوجائیں گی کہ وہ ملک کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھال سکیں تو غیرملکی افواج مرحلہ وار اپنے ملکوں کو واپس چلی جائیں گی۔ نیٹو منصوبے کے مطابق دوہزار چودہ تک افغانستان سے واپس چلی جائیں گی۔اس سلسلے میں گذشتہ ہفتے بامیان کی سیکورٹی کی ذمہ داری بھی مقامی فورسز کے سپرد کی گئی تھی۔