کابل : (جیو ڈیسک) افغانستان میں تعلیمی اداروں بالخصوص لڑکیوں کے اسکولوں پر حملوں کے بعد اسکول کے طلبہ پر اپنے اسکولوں کی سیکیورٹی خود انجام دینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔افغانستان میں گذشتہ کئی ماہ کے دوران کئی اسکولوں پر مختلف طریقوں سے حملے کئے گئے۔کئی شہروں میں لڑکیوں کو اسکول میں زہریلا اسپرے کردیا گیا جس سے لڑکیوں کی حالت غیر ہوگئی۔
کچھ اسکولوں میں پانی کے ٹینک کو بھی آلودہ کردیا گیا جبکہ دھماکوں سے اسکول بھی تباہ کئے گئے۔سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کئی اسکولوں میں طلبہ کو سیکیورٹی کے نظام خود سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسکول کے طلبہ کو یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے تعلیمی ادارے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری باری باری نبھائیں۔طلبہ کی ٹولیاں اسکول کے گیٹ پر کھڑے ہوکر آنے والے طلبہ کی تلاشی لیتی ہیں اور کسی مشکوک شخص کو اسکول کے اندر نہ پہنچنے کی کوشش کو یقینی بناتی ہیں ۔