افواج بیرونی جارحیت کا جواب دینے کی پابند ہیں۔ چیف جسٹس

chife juftice

chife juftice

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت افواج پاکستان وفاقی حکومت کی ہدا یت پر کسی بھی بیرونی جارحیت کا جوا ب دینے کی پابند ہیں۔ جسٹس سا ئرعلی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عدالت آئین کے تحت حاصل اختیارات ملکی مفاد میں استعمال کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالت آئین میں دیے گئے عوامی حقوق کے تحفظ کی پابند ہے ۔ وفاق کی اکائیوں کے درمیان تنازعا ت حل کرنا بھی عدالت کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالتوں میں سیاسی تنازعات آتے رہتے ہیں اور عدالت میں آنے والے مقدمات کا فیصلہ کرنا عدالت کے لیے لازم ہوتا ہے۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریٹائر ہونے والے جج جسٹس سائر علی کی خدمات کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا۔