اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا معاملہ زیر غور آئے گا اور یکم فروری سے نئے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت گیس کی تقسیم کے لئے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں گیس لوڈ مینجمنٹ کی سمری زیر غور آئے گی۔ ملک میں گیس کی قلت میں کمی کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔ یکم فروری سے صنعتوں، کھاد کارخانوں، سی این جی اسٹیشن اور گھریلو صارفین کیلئے نئے گیس لوڈ مینجمنٹ کی سفارشات پیش کی جائیں گے۔
ترقیاتی بجٹ کیلئے 29 بڑے منصوبوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی گندم کی فراہمی اور آٹے کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔ ملک میں چاول، چینی اور یوریا کھاد کی قیمتوں اور اسٹاک کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔