اقوام متحدہ: ایٹمی معائنہ کار ایران کا دورہ کرینگے

IAEA

IAEA

اقوام متحدہ کے ایٹمی معائنہ کار جنوری کے آخر میں ایران کا دورہ کریں گے۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کے سفیر علی اصغر سلطانیہ کے مطابق معائنہ کاروں کا وفد انتیس سے اکتیس جنوری تک ایران کا دورہ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ وفد کا دورہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے شفاف ہونے اور بین القوامی ایجنسی سے تعاون کا ثبوت ہیں۔