شام (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے شام مخالف قرار داد کی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔ قرارداد میں سلامتی کونسل کو شامی بحران کے حل میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ قرارداد میں شامی حکومت کی جانب سے صدر مخالف تحریک کو کچلنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد کا مسودہ سعودی عرب نے تیار کیا تھا اور اسے عرب اور مغربی ممالک کی حمایت سے جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ قرارداد کے حق میں ایک سو تینتیس اورمخالفت میں صرف بارہ ووٹ آئے جبکہ تینتیس ممالک رائے شماری کے وقت غیر حاضر رہے۔ سعودی عرب نے قرارداد کی منظوری کو شامی عوام کی جیت قرار دیا جبکہ روس نے قرارداد کو خطرناک قرار دیا ہے۔