کانگو : (جیو ڈیسک)کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دستے پر فائرنگ میں گیارہ فوجی زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں کانگو میں امن دستے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں میں گیارہ پاکستانی فوجی بھی شامل ہیں۔ سلامتی کونسل نے واقعے اور کانگو میں امن کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق امن مشن پر ہزار سے زائد افراد نے حملہ کیا تاہم امن دستے کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی نہیں کی۔