اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کی آمد پر ایران میں مظاہرہ

Demonstration

Demonstration

اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاری تہران پہنچ گئے۔ آئی اے ای اے کے نائب ڈائریکٹر جنرل ہرمین نے توقع ظاہر کی ہیکہ ایران عالمی تشویش ختم کرنے کیلئے تعاون کریگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران پہنچنے سے پہلے ویانا سیروانگی کے وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے نائب ڈائریکٹر اور وفد کے سربراہ جنرل ہرمین نے کہاکہ انہیں امید ہے کہ ایٹمی تنصیبات کے معائنے میں ایران ان سے تعاون کریگا اور عالمی برادری کی اس تشویش کو ختم کرنے میں مدد کریگا کہ تہران کا جوہری پروگرام پرامن ہے۔
ایران کی سرکاری تیل کمپنی کے سربراہ احمد قلبانی نے کہاکہ یورپ کو تیل کی فراہمی روکنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث ہے، اور اس پر حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ اگر پارلیمنٹ نے یورپ کو تیل کی فراہمی پر پابندی عائد کی تو تہران یورپ کی کمپنیوں کو تیل کی فراہمی روک دے گا۔دوسری جانب ایران کے شہریوں نے معائنہ کاروں کی تہران آمد پرمظاہرہ کیا اور اپنے ضذبات کو معائنہ کاروں تک پہنچایا۔