ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم گیلانی اور آرمی چیف کی ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔ الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی اطلاعات خوش آئند ہیں۔ ملک اندرونی اور بیرونی سازشوں میں گھرا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک اور جمہوریت کے وسیع تر مفاد اور قومی سلامتی و استحکام کیلیے متحد ہو جائیں گے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور قوم ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ٹیلیفون کے دوران الطاف حسین نے رحمان ملک سے صدر آصف زرداری کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ رحمان ملک نے انہیں بتایا کہ صدر زرداری صحت یاب ہیں مگر ڈاکٹروں نے انہیں ابھی سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ الطاف حسین نے صدر آصف زرداری کی صحت یابی کیلیے بھی دعا کی۔