اسلام آباد(جیوڈیسک) توہین عدالت کیس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے جسے سپریم کورٹ نے قبول کرتے ہوئے جاری کیا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔
توہین عدالت کیس کی سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر فروغ نسیم نے الطاف حسین کی طرف سے تحریری غیر مشروط معافی نامہ جمع کرایا۔ معافی نامہ میں الطاف حسین نے کہا کہ پوری زندگی عدالتوں کے احترام میں گزاری عدالت کے بارے میں جو الفاظ کہے اور غیر مشروط طور پر واپس لیتا ہوں۔
بیرسٹر فروغ نسیم نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ معافی کے بعد توہین عدالت کا نوٹس واپس لیا جائے۔