الظواہری القاعدہ کو ایک مرتبہ پھر منظم کرسکتا ہے،امریکی حکام

alzahwari
واشنگٹن: امریکی حکام  نے دعوی کیا ہیکہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کمزور ہوگئی ہے تاہم پاکستان میں موجود القاعدہ رہنما ایمن الظواہری دہشتگرد گروپ کو ایک مرتبہ پھر منظم کرسکتاہے۔
امریکا کے انسداد دہشتگردی کے متعلق ادارے کے حکام نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت اور دیگردہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کمزور ہوگئی ہے۔ تاہم امریکا سمیت مغرب کیلئے اب بھی خطرہ ہے۔ اور ایمن الظواہری کی قیادت میں القاعدہ کے تمام گروپ متحدہ ہوکر امریکا سمیت یورپی ممالک کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
اخبار کے مطابق انسداد دہشتگردی کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کی کوششوں سے پاکستان سے القاعدہ کا قلع قمع کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یمن میں القاعدہ خاتمے تک مغرب کیلئے خطرہ رہیگی۔ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون حملوں اور آپریشن سے القاعدہ کی کمر توڑ دی۔ دوہزار چار سے القاعدہ کے بارہ کمانڈروں اور رہنماں کو ہلاک کیا گیا جبکہ رواں سال دو سو چوبیس دہشتگردی مارے گئے۔