وفاقی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہونگے اپنے وقت پر ہونگے پنجاب میں جعلی ادویات کی وجہ سے شہریوں کی ہلاکت پنجاب حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پنجاب میں کوئی صحت کا وزیر نہیں ہے۔ وزیراعلی پنجاب بائیس وزارتوں کے قلمدان اپنے جیب میں رکھ کر گھوم رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت میں شامل چند ماہ ہوئے ہیں وہ رواں سال کو خوش آئند سمجھتے ہیں اور رواں سال مثبت تبدیلیوں کا سال ہے۔ پیٹرولیم نرخوں پر اضافے کے سوال پرچوہدری پرویز الہی نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔