امریکہ کے وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کی آبی گزرگاہ کو بند کرنے سے باز رہے ورنہ امریکا اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ لیون پینیٹا نے ایران کو دھمکی دی کہ آبی گزرگاہ بند کرنے کی صورت میں ایران سے سختی کے ساتھ نمٹاجائے گا۔ اور اس کیلیے امریکی فوج نے کمر کس لی ہے۔ لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ امریکہ خطے کے امن کو تباہ کرنے کی غرض سے جنگ کا ماحول نہیں بناناچاہتا۔ تیسری دنیا کو تیل کی فراہمی بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکہ حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ امریکہ کے اس سخت موقف پر ایران کاکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔