کراچی : (جیو ڈیسک) امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے تعاون کرنا چاہتا ہے۔ کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے میں امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ تعاون کا خواہش مند ہے۔ پاکستان میں خوشحالی ، تجارت کی ترقی دیکھناچاہتے ہیں۔
تاجروں نے امریکی قونصل جنرل سے پاکستان کے بارے میں امریکی ٹریول ایڈوائزری کو نرم کر نے اور ویتنام، اردن جیسی تجارتی مراعات دینے کا مطالبہ کیا۔