امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکا سے اچھے دوستوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ سلالہ چیک پوسٹ پر معافی نہ مانگنے پر پاکستانی عوام غصہ میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیمینار سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان بم دھماکوں اور گولیوں کا نہیں بلکہ وہاں جمہوریت پنپ رہی ہے۔ پاکستان اور امریکا اچھے دوستوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں، واشنگٹن سے تعلقات میں بہتری کے لیے پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے القاعدہ کے خلاف اہم کامیابیاں پاکستان کے تعاون سے حاصل کی ہیں۔