اسرائیلی : (جیو ڈیسک) ایہود بارک کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایران پر حملہ نہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ تہران کے جوہری تنازعے کا سفارتی حل وقت ضائع کرنے کے برابر ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ایہود براک نے کہا کہ ایران کے جوہری تنازعے پر اسرائیل کا موقف واضع اور دو ٹوک ہے۔ اس حوالے سے امریکا سے براہ راست بات چیت ہوتی ہے۔ ایہود براک کا کہنا تھا کہ جوہری ایران عالمی امن کیلئے خطرہ ہو گا۔ اور اسرائیل اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔