امریکا(جیوڈیسک) یوٹا امریکا میں فلم فیسٹول میں اونٹ لے کر آنے والے فلم ڈائریکٹر کا پولیس نے چالان کر دیا۔ ریاست یوٹا کے شہر پارک سٹی میں فلم فیسٹول جاری ہے۔ اس فیسٹول میں شریک ایک فلم ساز نے اپنے فلم کی پبلسٹی کے لیے انوکھا طریقا اختیار کیا۔
فلم ساز اونٹ پر سوار ہوکر شہر کی سڑکوں سے ہوتا ہوا فیسٹول کے مرکزی مقام پر پہنچ گیا۔ شہر کی پولیس کو یہ انداز کچھ پسند نہیں آیا اور انھوں نے فلم ڈائریکٹر کو فیسٹول میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس کا چالان بھی کر دیا۔