امریکا میں نائین الیون کے دس سال مکمل ہونے پر دہشتگرد حملوں کے خدشات کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتطامات کیے گئے ہیں تاہم اس کے باوجود امریکی ریاست فلوریڈا میں دو مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور بائیس کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائنرگ کا واقعہ پال میٹو میں پیش آیا جہاں دو مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر کھڑے لوگوں پر گولیاں برسا دیں۔ فائنرگ سے دو افراد ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ ان میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس فائرنگ کے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ حملہ آور کون تھے۔ نیویارک سمیت امریکا بھر میں نائین الیون حملوں کے دس سال مکمل ہونے پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق انہیں خود کش کار بم دھماکے کا خدشہ ہے ۔