امریکا : مشرقی ریاستوں میں طوفان کی تباہ کاریاں،13 افراد جاں بحق

Storm

Storm

امریکا : (جیو ڈیسک) امریکہ کی مشرقی ریاست میں آنیوالے طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ لاکھوں لوگ بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔امریکی ریاست ورجینیا، ویسٹ ورجینا اور اوہائیو میں طوفا ن نے اب تک 13 افراد کی جانیں لے لی ہیں اور لاکھوں لوگوں کی گھروں کی بجلی معطل ہے جن کی بجالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرتے درجہ حرارت نے لوگوں کو پریشانی میں مزید مبتلا کر دیا ہے جبکہ ان تمام ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طوفان کے باعث انڈیانا سے نیو جرسی تک 30 لاکھ لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں ورجینیا میں 6، نیو جرسی میں 2 جبکہ میری لینڈ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

بجلی کی عدم دستیابی کے باعث ریسکیو 911 کی سروس بھی متاثر ہورہی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے ملبہ اٹھانے اور بحلی کی بحالی میں مصروف ہے۔ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرلیں۔ شرقی ریاستوں میں موسم شدید گرم ہے طوفان کے باعث موبائل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔