امریکا : مٹ رومنی بھلکڑ ہیں ، صدر اوباما

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر اوباما نے مخالف امیدوار مٹ رومنی کو بھلکڑ قرار دے دیا۔ ورجینیا میں انتخابی جلسے سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ مخالف امیدوار بار بار اپنے بیانات بدل رہے ہیں۔

ہر بار کوئی غلط پالیسی پیش کرنے کے بعد اسے بھول جاتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا تھا۔ ایسے بھلکڑ شخص کو ملک کی صدارت دینا بہت بڑی غلطی ہو گی۔ صدر بننے کی صورت میں وہ سب سے پہلے امریکی عوام کو بھول جائیں گے۔