امریکا میں ونٹر سٹرام ایتھنا ، نیویارک میں برفباری

Winter Strom Athena

Winter Strom Athena

امریکا (جیوڈیسک) سینڈی سے سنبھلے امریکاکے سرپرونٹر اسٹرام ایتھنا نامی ایک اور سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ امریکا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے اور ہواؤں کی رفتار بھی بڑھ گئی ہے۔ نیویارک میں برفباری بھی شروع ہوگئی ہے۔ طوفان کے خطرے کے باعث نیویارک آنے اور جانے والی ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں ، ناریسٹر سے ان علاقوں میں زیادہ تباہی کا امکان ہے جوسینڈی سے تباہی کا شکار ہوئے۔

ساحلی علاقوں میں شام سے طوفانی ہواؤں، تیز بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، نیویارک شہرکے ساحل اور پارکوں کو بند کردیا گیا ہے، ناریسٹرطوفان کے باعث سینڈی سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کاکام مزید متاثر ہو سکتا ہے جہاں پانچ لاکھ سے زائد افراد ابھی تک بجلی سے محروم ہیں۔