امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے عہدہ سنبھال لیا

Jalil Abbas Jilani

Jalil Abbas Jilani

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے عہدہ سنبھال لیا۔ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی پیر کو واشنگٹن میں پاکستان سفارت خانہ پہنچے اور سفیر کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لیا۔

یہ عہدہ شیری رحمان کے استعفے کے بعد سات ماہ سے خالی تھا۔ ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بہتر ہوتے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔