امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے کے پیش نظر ہالی ووڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کی فلم “جیک ریچر” کا امریکا میں ہونے والا پریمیئر ملتوی کردیا ہے۔ فلم کے پرڈیوسر پیرامانٹ پکچرز کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان خاندانوں کے احترام میں کیا گیا جن کے پیاروں کو بے دردی سے مار دیا گیا ہے۔
پٹسبرگ کے ساتھ ورکس سنیما میں پریمیئر کی تیاریاں زور شور سے جاری تھیں اور تقریب ہفتے کے روز ہونا تھی۔ ابھی یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ پریمیئر کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے یا نہیں۔ فلم جیک ریچر امریکا میں اکیس دسمبر اور برطانیہ میں چھبیس دسمبر کو ریلیز ہونی ہے۔