امریکا : پالا براڈویل کے کمپیوٹر سے خفیہ دستاویزات برآمد

 

Broadwell

Broadwell

امریکا(جیوڈیسک)ایف بی آئی نے پالا براڈویل کے کمپیوٹر سے خفیہ دستاویزات برآمد کر لیں۔ ڈیوڈ پیٹریاس کی لواسٹوری میں اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ گزشتہ روز کہانی کی مرکزی کردار پالا گراڈویل کے گھر پر ایف بی آئی نے چھاپہ مار کر ان کے کمپیوٹر سمیت متعدد چیزیں قبضے میں لے لی تھیں۔ اب ایف بی آئی حکام نے دعوی کیا ہے کہ ان کے زیر استعمال کمپیوٹر سے انتہائی حساس معلومات ملی ہیں جن کا ایسے کسی بھی شخص کے پاس ہونا ملک کی سیکیورٹی کیلئے خدشات پیدا کر سکتا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پالا تک یہ معلومات کیسے پہنچیں۔

پالا کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس نے سوانح عمر لکھنے کے دوران پالا کو معلومات دی تھیں جبکہ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اگر پالا کی جانب سے حساس معلومات کا غلط استعمال ثابت ہوا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکتا ہے۔