امریکا پاکستان میں جمہوری نظام کی حمایت کرتا ہے، وکٹوریہ نولینڈ

Victoria Nuland

Victoria Nuland

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ وزیر اعظم کی گرفتاری کے احکامات پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔

امریکی انتظامیہ نے پاکستان میں لانگ مارچ اور وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری پر خاصے محتاط ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکا کے مطالبات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے امریکی سفارتخانے کے ڈاکٹر طاہرالقادری سے رابطوں کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔وزیر اعظم کی گرفتاری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر انکا کہنا تھا کہ کیس کی تفصیلات نہیں جانتے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری نظام کی حمایت کرتا ہے۔