امریکا : کئی ریاستوں میں طوفان اور برفباری

America Snow Falling

America Snow Falling

امریکا (جیوڈیسک) دوسری طرف امریکا کے مختلف حصوں میں طوفان اور برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ واشنگٹن اور ٹیکساس میں طوفان سے درجنوں مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ طوفان سے درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ تیز ہوا اور جھکڑوں سے ٹرک اور گاڑیاں دور جا گریں۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی تعطل کا شکار ہے۔

ٹیکساس میں ڈیلاس کے علاقے میں آنے والے طوفان نے ایمرجنسی کی صورتحال پیدا کر دی۔ دوسری جانب ملک کی مغربی ریاستوں میں برفباری نے سارے علاقے کو برف سے ڈھک دیا۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 5 سے 9 انچ برف پڑ چکی ہے۔

تاہم رابطہ سڑکیں گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے کھلی ہیں اور موسم کی شدت سے نمٹنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کئی روز کے دوران موسم اور بھی خراب ہو سکتا ہے۔