تہران : (جیو ڈیسک) ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکا آبنائے ہرمز میں اپنی فوجی قوت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی تعداد 40 ہزار ہو گئی ہے۔ آبنائے ہرمز تیل کی ترسیل کا سب سے اہم راستہ ہے جہاں سے ایک اندازے کے مطابق دنیا کا 20 فیصد تیل گزارا جاتا ہے۔ ایران کی جانب سے اس آبی گزرگاہ پر پابندی کے باجود امریکا نے خلیج فارس میں فوجیوں کی تعداد بڑھاکر40 ہزار کردی ہے۔
امریکا اب تک علاقے میں اضافی لڑاکاطیارے بھیج چکا ہے اور بحری قوت میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔امریکی بحری جہازیو ایس ایس Ponce بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے والے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ بحرین پہنچ گیا ہے۔ دو ہفتے پہلے بھی بارودی سرنگوں کو ہٹانے والے چار جہاز خلیج فارس پہنچے ہیں اس طرح ان کی تعداد میں دوگناہ اضافہ ہوا ہے۔