امریکا کا اعتراف شکست حریت پسندوں کی فتح ہے۔ مبشر حسن

Mubashir Hassan

Mubashir Hassan

لاہور : (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ شکاگو کانفرنس میں بالاآخر امریکہ نے افغانستان میں اپنی شکست کا اعتراف کر کے وہاں سے فوجیں وآپس نکالنے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ اعلان افغان حریت پسندوں اور پاکستانی عوام کی فتح ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر مبشرحسن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چھ ماہ قبل افغانستان کیلئے امریکی رسد بند کر دی تھی اور یہ قدم امریکی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، جس کے باعث امریکہ حریت پسندوں کے خلاف جنگ ختم کرنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک سو ساٹھ مقامات پر امریکا کا فوجی اور جنگی سامان موجود ہے جسے وہ وہاں سے نکالنے کے لئے راستے تلاش کر رہا ہے۔