امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کی امریکا مکمل حمایت کرے گا۔ واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے طالبان سے بامقصد مذاکرات کا عمل شروع ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کی جانب سے افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات میں کوئی سچائی نہیں۔ وہ امریکی مفاہمت کے بغیر بات چیت آگے نہیں بڑھا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حدود سے امریکا اور افغان فورسز پر حملے کرنے والے طالبان مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گے۔