امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ امریکا پاکستان سے محدود تعلقات پر غور کر رہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور پاکستان کو احساس ہوگیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مل کر کا م کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ امریکا کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ اس پیغام کے بعد امریکا بھی پاکستان سے محدود تعلقات رکھنے کی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ امریکی حکام کہتے ہیں کہ انہوں نے پوسٹ نائن الیون پالیسی ختم کر دی ہے۔