امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پاکستانی پارلیمنٹ میں بحث ختم ہونے کا انتظار ہے، اس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کے بارے میں پاکستانی پارلیمنٹ میں جاری بحث کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی پیش رفت ممکن ہوسکے گی۔ نولینڈ کا کہنا تھا کہ سیول میں اوباما گیلانی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی پر بات ہوئی اور امریکا کی کوشش ہے کہ پاکستان سے تعلقات جلد بحال ہوجائیں تاکہ افغانستان میں جاری جنگ متاثر نہ ہوسکے۔