امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے کریڈٹ کارڈ فراڈ میں تیرہ بھارتی باشندوں پرفردجرم عائد کردی گئی ۔ نیویارک کی عدالت میں تیرہ ملین ڈالرکے فراڈ کیعالمی سطح پر منظم گروہ کا انکشاف کیا گیا۔ایک سو گیارہ افراد پر مشتمل گروہ میں تیرہ بھارتی بھی شامل ہیں۔ عدالت کے جج نے کہا کہ منظم گروہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا اور پیچیدہ گروہ ہے۔عالمی سطح پر گروہ کے ارکان میں روسی، چینی اورعربی باشندے بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ نے ان افراد کو چھیاسی چھاپوں کیدوران گرفتارکیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ یہ افراد کسی اور کے کریڈٹ کارڈ پر ہنڈ بیگز خریدنے سے لے کر جیٹ طیارے چارٹرکرتے تھے۔