واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں چھ افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ ریاست ٹیکساس کے رولر کوسٹر پارک میں ہوا۔ جہاں پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا۔ اور بعد خود کو بھی گولی ماردی۔ مسلح شخص کی فائرنگ سے دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست فلوریڈ کے شہر اپوپکا میں ہوا اس وقت ہوا۔ جب ذاتی جھگڑے پر ایک شخص نے سالگر پارٹی میں فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ میں نو افراد زخمی ہوئے، جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔